کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ویسٹ، تھانہ اقبال مارکیٹ کے علاقے سیکٹر ساڑھے گیارہ میں پولیس کا مسلح ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا-دوطرفہ فائرنگ کےنتیجے میں 01 ملزم زخمی حالت میں گرفتار، جبکہ ساتھی ملزم فائرنگ کرتے ہوئے فرارہوگئے-زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت 18/19 سالہ عثمان ولد یونس کے نام سے ہوئی۔
ملزمان اسلحے کے زور پر انضمام نامی شہری کو واردات کا نشانہ بنا رہے تھے، پولیس موقع پر پہنچی اور مقابلہ ہوا۔گرفتار ملزم سے اسلحہ بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خولز، نقدی رقم اور زیراستعمال موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو بعد طبی امداد کے تھانے منتقل کردیا گیا ہے، فرار ساتھی ملزم کی تلاش جاری ہے۔ضابطے کی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہیں، گرفتار ملزم کا سابقہ کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے۔


