43

پولیس کا رات گئے تین ہٹی کے قریب ڈاکوؤں سے مقابلہ

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایسٹ جمشید کوارٹرز پولیس کا رات گئے حسینی یتیم خانہ تین ہٹی کے قریب ڈاکوؤں سے مقابلہ۔دو طرفہ فائرنگ کے تبادلہ کے بعد دونوں ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔پولیس نے ملزمان کو رُکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک عدد غیر قانونی پسٹل بمعہ ایمونیش، دو عدد موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی۔ملزمان کے زیرِ استعمال تھانہ عزیز بھٹی کے علاقے سے چھینی ہوئی موٹرسائیکل نمبری KQW-3558 کو ضابطے کے تحت قبضہ پولیس میں لے لیا گیا۔زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان میں محمد عماد ولد عمران الحق (زخمی) اور فیضان ولد گلفام (زخمی) شامل ہیں۔

ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں عوامی کالونی، سولجر بازار، فیروز آباد، نیو ٹاؤن اور اطراف میں موٹرسائیکل چوری، منشیات، اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث ہیں۔گرفتار ملزمان ریکارڈ یافتہ عادی کریمنلز ہیں جو کہ اس سے قبل بھی درج ذیل مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکے ہیں۔

ملزم فیضان

01. مقدمہ الزام نمبر 72/19 بجرم دفعہ 6/9A تھانہ خواجہ اجمیر نگری۔

02. مقدمہ الزام نمبر 346/23 بجرم دفعہ 381A ت پ تھانہ لیاقت آباد۔

03. مقدمہ الزام نمبر 323/24 بجرم دفعہ 381A ت پ تھانہ ٹیپو سلطان۔

04. مقدمہ الزام نمبر 332/24 بجرم دفعہ 381A ت پ تھانہ ٹیپو سلطان۔

ملزم محمد عماد

01. مقدمہ الزام نمبر 337/18 بجرم دفعہ 353/324/186/34 R/W 7ATA تھانہ عوامی کالونی۔

02. مقدمہ الزام نمبر 382/18 بجرم دفعہ 353/324/186/34 ت پ تھانہ عوامی کالونی۔

03. مقدمہ الزام نمبر 383/18 بجرم دفعہ SAA 23(i)a تھانہ عوامی کالونی۔

04. مقدمہ الزام نمبر 567/22 بجرم دفعہ SAA 23(i)a تھانہ جمشید کوارٹرز.

05. مقدمہ الزام نمبر 476/23 بجرم دفعہ 353/324/186/34 ت پ تھانہ پی آئی بی کالونی۔

06. مقدمہ الزام نمبر 477/23 بجرم دفعہ SAA 23(i)a تھانہ پی آئی بی کالونی۔

07. مقدمہ الزام نمبر 716/24 بجرم دفعہ 381A تھانہ جمشید کوارٹرز۔

08. مقدمہ الزام نمبر 429/24 بجرم دفعہ 381A ت پ تھانہ سولجر بازار۔

09. مقدمہ الزام نمبر 426/24 بجرم دفعہ 381A تھانہ نیو ٹاون۔

10. مقدمہ الزام نمبر 431/22 بجرم دفعہ SAA 23(i)a تھانہ نیو ٹاون۔

اپنا تبصرہ بھیجیں