39

ٹارگٹ کلنگ منشیات فروشی کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرمشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے موسی ٰ کالونی گلبرگ ٹاؤن سے ٹارگٹ کلنگ اور منشیات فروشی کی وارداتوں میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم سہیل حسین عرف اسٹیل باڈی کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزم نے موسی ٰ کالونی کے علاقے میں ٹارگٹ کلنگ اور منشیات فروشی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ملزم نے 1991میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ 8مزدوروں کو قتل کرنے اور سال 2003میں 2مذہبی جماعت کے کارکنوں کوقتل کرنے میں ملوث ہے۔ملزم نے سال 2013میں ایک 12سالہ بچے کے ہاتھ پاؤں باندھ کر موسیٰ کالونی میں قتل کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔
2014میں رینجرز آپریشن شروع ہونے پر ملزم گرفتار ی سے بچنے کے لیے بنگلہ دیش فرار ہوگیاتھا، جہاں منشیات کے کیس میں 4سال قید گزارنے کے بعد رہا ہو کر 2018میں کراچی آیا اور کراچی کے علاقے موسی ٰ کالونی میں اپنے بھائی اور ایک اور ساتھی کے ساتھ ملکر منشیات کا کام شروع کیا۔ ملزم پولیس کو متعد د ایف آئی آرز میں مطلوب تھا۔ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتار ی کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

گرفتار ملزم کو مزید قانونی کاروائی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں