49

ایس ایس پی لسبیلہ کی قیادت میں جرائم کیخلاف بھرپورکریک ڈاؤن

اوتھل (ایچ آراین ڈبلیو)ضلع لسبیلہ میں جرائم کےخلاف بھرپورکریک ڈاؤن جاری ہےایس ایس پی لسبیلہ عاطف امیرکی قیادت اور رہنمائی میں سی آئی اے پولیس اوتھل ولیاری کےانچارج غلام اکبر شیخ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جرائم کو کنٹرول کرنے کیلئے مسلسل کارروائیاں شروع کر دی ہیں علاقے کے داخلی و خارجی راستوں پر اسنیپ چیکنگ کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ علاقوں میں رات بھر متحرک گشت کا سلسلہ جاری ہےغلام اکبر شیخ نہ صرف کمانڈ کر رہے ہیں بلکہ خود فرنٹ لائن پر موجود رہ کر اپنی بہادری، فرض شناسی اور ایمانداری کا عملی ثبوت دے رہےہیں وایارو، لیاری، دبئی مسجد ونگوئی سمیت دیگرعلاقوں کےمکینوں نےغلام اکبرشیخ کی قیادت میں سی آئی اے پولیس کی کارکردگی کو زبردست الفاظ میں سراہا ہے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ غلام اکبر شیخ جیسے دلیر اور دیانت دار افسر ضلع لسبیلہ کا اثاثہ ہیں ان کےبعد جرائم میں نمایاں کمی اورعوامی اعتماد میں اضافہ ہواہےادھرایس ایس پی لسبیلہ عاطف امیربھی امن وامان کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں جو رات گئے تک خود بھی گشت اور تھانوں کے اچانک دورے کرتے ہیں، ان کی پیشہ ورانہ نگرانی اور قائدانہ صلاحیتوں نے ضلع کی پولیسنگ کو جدید خطوط پر استوار کر دیا ہے پولیس ذرائع کے مطابق آئندہ دنوں میں بھی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی جبکہ عوامی حلقوں نے بہترین کارکردگی پر غلام اکبر شیخ کو خراج تحسین پیش کیا ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں