گجرانوالہ(ایچ آراین ڈبلیو)ویزہ فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث 4 ملزمان گرفتارہوگئے-ایف آئی اے گجرانوالہ زون کی بڑی کاروائیاں-چھاپہ مار کاروائیوں میں 4 ملزمان گرفتارہوگئے-گرفتار ملزمان کی شناخت محمد سعید احمد، ہیری, زبیر احمد اور محمد امین کے نام سے ہوئی-ملزمان کو گجرات اور گجرانوالہ کے مختلف علاقوں سےگرفتارکیا گیا-
ملزمان شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے ہتھیانے میں ملوث پائے گئے-ملزم محمد سعید احمد نے شہری کو جاپان ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 35 لاکھ روپے وصول کیے- گرفتار ملزم ہیری نے شہری کو غیر قانونی طور پر پرتگال بھجوانے کے لیے 13 لاکھ 50 ہزار روپے وصول کیے-
ملزم زبیر احمد نے شہری کو میکسیکو ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 6 لاکھ 50 ہزار روپے اور 2900 یورو وصول کیے-ملزم محمد امین نےشہری کواسپین ملازمت کاجھانسہ دے کر19لاکھ روپےہتھیائے-ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے-ملزمان بھاری رقوم وصول کرنے کے بعد روپوش ہوگئے-ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے-


