39

معمولی جھگڑے میں فائرنگ سے 5افراد زخمی،ملزمان گرفتار

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)برکی میں معمولی لڑائی جھگڑے پر فائرنگ کر کے 05 افراد کو زخمی کرنے والے ملزمان گرفتارہوگئے-ایس پی کینٹ کی ہدایت پرایس ایچ اوبرکی عمران نواز کا 15 کی کال پر فوری ایکشن لے لیا-سرعام فائرنگ کر کے خاتون سمیت 05 افراد کو زخمی کرنے والے 05 ملزمان اسلحہ سمیت گرفتارہوگئے-ملزمان میں وسیم، رشید، دانش، خالد وغیرہ شامل ہیں-واضح رہے کہ ملزمان سے رائفل میگزین اور گولیاں برامد-

گرفتارملزمان کےخلاف مقدمہ درج، مزید تفتیش کےلیےانوسٹی گیشنز کے حوالے کردیا-ایس پی کینٹ کی فوری کاروائی پر ایس ایچ او برکی عمران نواز اور پولیس ٹیم کو شاباش دی-قانون ہاتھ میں لینے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا-

اپنا تبصرہ بھیجیں