44

قائدآباد پولیس کی کارروائی،ملزمان 2عدد پسٹل سمیت گرفتارہوگئے

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)قائدآباد پولیس کی کاروائی, اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار۔پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کاروائی کرتےہوئےلمہران ہائی کےقریب سے دو ملزمان کو گرفتار کیا-گرفتار ملزمان سے 2 عدد پسٹل بمعہ رائونڈز اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونے والی موٹرسائیکل تھانہ کے آئی اے کی حدود سے دوران واردات چھینی گئی تھی۔گرفتار ملزمان مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث ہے-

گرفتار ملزمان کی شناخت یاسر ولد رئیس ااور یاسر ولد ظریف کے نام سے ہوئی۔پولیس کی جانب سے گرفتار ملزمان کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونے والے اسلحے کو فرانزک کیلئے روانہ کر دیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں