42

اسٹریٹ کرائم میں ملوث سزایافتہ 3رکنی گروہ گرفتار،موٹرسائیکل سمیت اسلحہ برآمد

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ضلع کیماڑی تھانہ موچکو پولیس کی تھانہ ہذا کی حدود میں کامیاب کاروائی۔اسٹریٹ کرائم میں ملوث سزایافتہ 3 رکنی گروہ ڈکیٹ انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار-تھانہ موچکو پولیس نے نادرن بائی پاس انصاف بوٹ مارکیٹ کے پاس دوران چیکنگ 2 مشتبہ موٹرسائیکلوں کو رکنے کا اشارہ کیا تو ایک ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جبکہ تین ساتھیوں پکڑلیا۔

ملزمان کی شناخت (1)دانیال نزیر (2) محمد علی (3)وقاص اور بھاگ جانے والے ساتھی ارسلان کے ناموں سے ہوئی۔ملزمان کے قبضے سے بوقت گرفتاری 3 عدد غیر قانونی پستول 30 بور بمعہ لوڈ میگزینز اور موبائل فونز برآمد ہوئے۔

زیر استعمال موٹرسائیکل سپرپاور 70 نمبری KMJ-1689 کو قبضہ پولیس کی۔
جبکہ موٹرسائیکل سوزوکی نمبری KPV-1678 تھانہ مدینہ کالونی کی مسروقہ ہے۔

دوران انٹیروگیشن گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا کہ تھانہ بلدیہ، تھانہ نیپئر، تھانہ ڈاکس، تھانہ سعیدآباد، تھانہ اتحادٹاؤن، تھانہ جمشید روڈ، تھانہ بریگیڈ اور تھانہ موچکو کے علاقوں میں کئی بار واردات کرچکے ہیں۔ملزمان تھانہ بلدیہ, تھانہ نیپئر اور تھانہ بریگیڈ کے مقدمہ میں بند ہوکر ،2,2 سال جیل بھی کاٹ چکے ہیں۔

ملزمان کو ایس ایچ او تھانہ موچکو انسپکٹر ملک فیصل لطیف نے پولیس کے ہمراہ گرفتار کیا۔ملزمان کا کریمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے اور بھاگ جانے والے ساتھی کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں