38

جعل سازی سے پیسے چوری کرنیوالا ملزم گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ویسٹ، تھانہ مومن آباد پولیس نےشہری سےجعل سازی کرکےپیسےچوری کرنےوالےملزمان کوگرفتارکرلیا۔ملزمان نے مورخہ 11 جون 2025 کو رضوان نامی شہری کو نجی بینک میں جعل سازی کا نشانہ بنایا تھا۔واردات کا مقدمہ الزام نمبر 321/2025 بجرم دفعہ 420/34 ت پ تھانہ مومن آباد میں درج ہے-

پولیس نے CCTV فوٹیج کی مدد سے سیکٹر 10 میں کاروائی کرکے 02 ملزمان کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات کا اندراج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان میں مصطفیٰ ولد وقار اور عباس ولد احمد شامل ہیں۔گرفتار ملزمان کے فرار ساتھی کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کاروائی کی جارہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں