کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) اجمیر نگری پولیس کا کرولا گینگ کے ساتھ مقابلہ ہوا-مقابلےکےدوران ایک ملزم شدید زخمی حالت میں گرفتارہوگیا-جبکہ 2 ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے- گرفتار ملزم کے قبضے سے1 کلاشنکوف لوڈ میگزین ایک چھینی ہوئی کرولا کار بھی برآمد کرلی گئی-
بمقام اندرون سیکٹر 1 اے 4 نزد 4 جے بس اسٹاپ کہ قریب پولیس نے 1 بلیک کرولا کار میں سوار 3 مشکوک ملزمان کو رکنے کا اشارہ دیا توملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی پولیس کی جوابی فائرنگ سے 1ملزم شدید زخمی ہالت گرفتار ہوگیا اور ملزم کے 2 ساتھی موقع سے فرار ہوگئے فرار ملزمان کی تلاش کی جارہی ہیں-
گرفتار ملزمان کی شناخت
(1) سہیل شکرا عرف بنگالی ولد وحید محبوب کہ نام سے ہوئی زخمی ملزم کو برائے علاج معالجہ عباسی ہسپتال روانہ کیا گیا


