43

ملیرجیل سے بھاگاہوا سزایافتہ قیدی گرفتار،کارروائی خفیہ اطلاع پر ہوئی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ضلع کیماڑی تھانہ جیکسن پولیس کی خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کی گئی-جس میں ملیر جیل سے بھاگا ہوا ایک سزایافتہ مفرور قیدی تھانہ جیکسن کی حدود سے گرفتار۔ کیپٹن (ر) فیضان علی، ایس ایس پی کیماڑی کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی کیماڑی، کیپٹن (ر) فیضان علی کی ہدایت پرایس ایچ او تھانہ جیکسن انسپکٹرایازخان نےاسٹاف کےہمراہ مخبرخاص کی مدد سےگرفتار کیا۔سزایافتہ مفرور قیدی مقدمہ الزام نمبر 103/2025 بجرم دفعہ 23(i)A، تھانہ جیکسن کے مقدمے میں گرفتار ہوکر ملیر جیل میں تھا۔مفرور قیدی کی شناخت سلمان ولد محمد فاروق کے نام سے ہوئی۔گرفتار مفرور قیدی کو ملیر جیل روانہ کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں