36

کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ملتان کی کاروائی،خطرناک ڈاکواپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

ملتان(ایچ آراین ڈبلیو)بجیرات ٹیم CCD ملتان بسلسلہ گشت و پڑتال جرائم سڑک روندہ بستی نو نزد قبرستان موجود تھے کہ راجباہ آرندہ اعوان چوک کی طرف سے ایک موٹرسائیکل پر سوار 3 کس نامعلوم اشخاص سرکاری گاڑی کی ہیڈ لائٹس کی روشنی میں آتے ہوئے دکھائی دیئے جنہوں نے سامنے پولیس پارٹی کو دیکھ کر موٹرسائیکل واپس موڑنے کی کوشش کی اور پولیس پارٹی پر جان سے مار دینے کی نیت سے فائرنگ شروع کر دی جو ہر سہ کس ملزمان موٹرسائیکل واپس موڑتے ہوئے بے قابو ہوکر گر پڑے ، ہر سہ کس ملزمان نے الٹے قدموں بے ترتیب ہوکر ایک دوسرے کے آگے پیچھے چلتے ہوئے پولیس پارٹی پر فائرنگ جاری رکھی ۔ جس پر پولیس پارٹی نے بھی حفاظت خوداختیاری کے تحت سرکاری گاڑی کی اوٹ لے کر اکا دکا جوابی ہوائی فائر کیے اور ملزمان کو باآواز بلند ہتھیار پھینک گرفتاری دینے کا کہا ۔ فائرنگ بند ہونے پر ٹارچ لائٹ کی روشنی میں محتاط انداز سے آگے بڑھتے ہوئے تلاش ملزمان کی گئی جو کچھ فاصلے پر سڑک برلب راجباہ جانب مغرب ایک کس ملزم زخمی حالت میں گرا ہوا ملا جو کہ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر مضروب ہوا تھا جس کے دائیں ہاتھ کے قریب پڑا پسٹل 9mm بھی برآمد ہوا ۔ زخمی ملزم کو بذریعہ 1122 نے ابتدائی طبی امداد و علاج معالجہ چیک کیا جو 1122 نے اس کی موت کی تصدیق کردی ۔ ہلاک ملزم کی تلاشی لی گئی مگر اس کی شناخت کے متعلق کوئی دستاویز یا شناختی کارڈ وغیرہ دستیاب نہ ہوا ۔ خام سڑک برلب راجباہ پر گری ہوئی موٹرسائیکل 125 بھی برآمد ہوئی ۔ جب کہ بقیہ 2 کس نامعلوم ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ہلاک ملزم اسم و مسکن نامعلوم کو آئندہ روانہ نشتر ہسپتال ملتان کا کیا گیا۔معاشرے کو پر امن ماحول فراہم کرنا اور جرائم کا خاتمہ کرنا کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ضلع ملتان کی اولین ترجیح ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں