46

2سالہ پرانے مقدمے کے مفروراشتہاری ملزم کی گرفتاری نہ ہوسکی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پولیس کی ناقص کارکردگی 2 سالہ پرانی مقدمے کے مفرور و اشتہاری ملزم کی گرفتاری عمل میں نہ آ سکی-مدعی مقدمہ نصراللّٰہ خان نےنمائندہ کا بتایا کہ2023میں درج کیا جانےوالا مقدمہ اوراسکےنامزد ملزمان کوپولیس آج تک گرفتارنہ کرسکی-مقدمہ الزام نمبر 598/2023 ںجرم دفعہ 395/397/354/34 ت پ کے تحت مدعی مقدمہ نصراللّٰہ خان کی مدعیت میں درج ہوا-

مدعی مقدمہ کے مطابق پولیس کی ناقص کارکردگی یا ملزمان کے ساتھ گٹھ جوڑ مقدمے کے ملزم دو سال گزر جانے کے باوجود گرفتار نہ ہوسکے-شعبہ آپریشن یا شعبہ تفتیش مدعی مقدمہ صرف دھکےکھاتےرہیں اور پولیس چند رہوں کے عوض ملزم کو آزادی کے پروانے جاری کرتی پھرے-میری آئی جی سندھ، کراچی پولیس چیف، ڈی آئی جی ویسٹ زون، ایس ایس پی تفتیش غربی، ایس ایس پی آپریشن غربی سے التماس ہے کہ مقدمے کے مفرور اور اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں