39

بھکر،ڈکیتوں سے پولیس مقابلہ،1ڈاکوساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی حالت میں گرفتار

بھکر(ایچ آراین ڈبلیو) تھانہ صدر دریا خان کے علاقے میں ڈکیتوں سے پولیس مقابلہ ہوا جس میں موٹر سائیکل چھین کر فرار ہونے والا ڈکیت ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی حالت میں گرفتار بقیہ ڈکیت موقع سے فرارہوگیا-زخمی ڈکیت کی شناخت ابراہیم ولد ذوالفقار عرف طور خان قوم پٹھان ضلع فیصل آباد ہوئی۔واضح رہے کہ گرفتار ڈکیت کا کریمنل ریکارڈ چیک کیا گیا دس سے زائد واردات میں بھکر کے کئی تھانوں کو مطلوب ہے۔گرفتار ملزم سے چھینا گیا موٹر سائیکل اور پسٹل برامد کرلیا-فرار ڈکیت کی گرفتاری کیلیے ناکہ بندی کر دی گئی ہے پولیس کا ایس ڈی پی او سرکل دریا خان ساجد محمود سوہل کی نگرانی میں بھاری نفری کے ساتھ سرچ اپریشن جاری ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں