کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کورنگی انڈسٹریل ایریاء پولیس کادوران پٹرولنگ ڈکیتوں سےمقابلہ، تین ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار- گرفتار ملزمان کی شناخت فیصل ولد فضل،موسی ولد سرفراز خان اور غلام یاسین ولد طالب حسین کے ناموں سے ہوئی ہے-گرفتار ملزمان کے قبضے سے چھینے گئے 6 عدد موبائل فونز،تین پسٹل بمع گولیاں اور چوری کی موٹرسائیکل برآمد ہوئی-گرفتار ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں اور 50 سے زائد ڈکیتی کی وارداتیں میں ملوث ہیں-
گرفتارملزمان متعدد بارگرفتارہوکرجیل جاچکےہیں اور ضمانت پر رہا ہونے کے بعد دوبارہ ڈکیتی کی وارداتیں کرتے تھے-کورنگی انڈسٹریل ایریاء کی پولیس معمول کی گشت پر تھی کہ KDA سوسائٹی C/2 گروانڈ کے قریب ڈکیتوں سے سامنا ہوگیا -پولیس نے مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو ڈکیتوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی-پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں تینوں ڈکیتوں کو زخمی حالت میں پولیس نے گرفتار کرلیا ہے-گرفتار زخمی ڈکیتوں کا مزید کریمنل ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے اور ابتدائی قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے زخمی ملزمان کو علاج معالجے کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا ہے-مزید جیسی صورتحال ہوگی ویسے ہی کارروائی عمل میں لائی جائے گی –


