55

کلفٹن خیابان شمشیرسے مبینہ اغوا ہونے والی بچی بازیاب کرالی،ملزم گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کلفٹن خیابان شمشیر سے مبینہ اغوا ہونے والی بچی بازیاب کرالی-پولیس نے 72 گھنٹوں میں بچی کو با حفاظت بازیاب ملزم گرفتار,پولیس حکام کے مطابق بازیاب بچی کو والدین کے حوالے کردیا گیا-ملزم بچی کو رکشے میں بٹھا کر فرار ہوا تھا-واقعہ کے وقت بچی کا سات سالہ بھاٸی بھی ساتھ تھا-

واضح رہے کہ ملزم نے مغوی بچی کے بھاٸی کو بہانے سے دکان پر بھیجاتھا-پولیس نے ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والا رکشہ اور جعلی پریس کارڈ برآمد کرلیا-ملزم کے خلاف مقدمہ درج تفتیش جاری ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں