41

شہری پرہتھوڑی اورلاتوں سے تشدد کرنیوالا ملزم گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ظالم کا ظلم جب حد سے بڑھ جائے تو وہ الله کی پکڑ میں آجاتا ہے-گزشتہ روز سوشل میڈیا میں ایک ظالم شخص کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی-ویڈیو میں ایک شخص کو شہری پر ہتھوڑی اور لاتوں گھونسوں سے تشدد کرتا نظر آرہا ہے-ویڈیو کی تحقیقات کی گئی تو کورنگی نمبر 5 میں واقع سوک سینٹر کی معلوم ہوئی-

ایس ایس پی کورنگی محمد طارق نواز نے وائرل ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او عوامی کالونی کو فوری کاروائی کا ہدایت کی-ایس ایچ او عوامی کالونی گل حسن کلہوڑو نے ویڈیو میں تشدد کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا-گرفتار ملزم کو امان ولد ندیم کے نام سے شناخت کیا گیا-

پولیس نے ملزم کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کردیا ہے-ملزم کو مزید کاروائی کےلئے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں