50

پولیس کی موٹرسائیکل لفٹرگینگ کیخلاف کارروائی،2ملزمان گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)خواجہ اجمیر نگری پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی- انتہائی مطلوب موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے 2 کارندے گرفتار 2 موٹر سائیکلیں برآمد- ملزمان کے قبضے سے تھان پاکستان بازار کہ حدود سے چوری شدہ موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی گئی- گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش ڈسٹرکٹ سینٹرل کہ مختلف مقامات سے موٹر سائیکلیں چوری کرکے بلوچستان کے علاقے حب میں بیچنے کا انکشاف کیا ہے- گرفتار ملزمان کہ قبضے سے برآمدہ موٹر سائیکل کا مقدمہ الزام نمبر 1032/21 بجرم دفع 381/A تھانہ پاکستان بازار میں ردج ہو ودیگر موٹر سائیکلوں کا ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے-

گرفتار ملزم کی شناخت
(1) مرزا تشکیل انجم ولد مرزا عشرت انجم
(2) ناظم ولد قاسم علی کے نام سے ہوئی

گرفتار ملزمان کو مزید انٹیروگیشن کہ لیئے AVLC حکام کے حوالے کیا گیا-

اپنا تبصرہ بھیجیں