43

انتہائی مطلوب بہروپیہ/فراڈی ملزم نسیم نگر پولیس نے گرفتار کرلیا

حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو)انتہائی مطلوب بہروپیہ/فراڈی ملزم نسیم نگر پولیس نے گرفتار کرلیا-انچارج چیک پوسٹ نسیم نگر انسپیکٹر عبد المالک ابڑو کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی-دوران پیٹرولنگ خفیہ انفارمیشن پر کامیاب کارروائی کی گئی-سندھ پولیس کو انتہائی مطلوب بہروپیہ/فراڈی ملزم فرحان شمیم صدیقی گرفتار-گرفتار ملزم مختلف روپ بدل کر لوگوں کیساتھ کڑوروں روپے کے فراڈ کرچکا ہے-

گرفتار ملزم کے قبضے سے مختلف جعلی شناختی کارڈ و دیگر دستاویزات برآمد ہوئے-گرفتار ملزم مختلف ناموں اور بھیس بدل کر لوگوں کیساتھ فراڈ کرتا تھا-ملزم کا اصل نام محمد فرحان شمیم ولد محمد شمیم ہے جبکہ ملزم شوکت عزیز خان، حبیب الرحمن کے ناموں کا استعمال کرکے لوگوں کیساتھ فراڈ کرتا تھا-

مورخہ 2024-12-21 کو ملزم نے شہری منصف علی سے ٹویوٹا کار مبلغ 37 لاکھ میں خریدی جس کی ادائیگی پے آرڈر کی صورت میں کی گئی جو بعد ازاں معلوم ہوا کہ مذکورہ پے آرڈر اور شناختی کارڈ دونوں جعلی ہیں، چند روز بعد ملزم نے ٹویوٹا کار کراچی کے شوروم مالک کو فروخت کردی

ملزم کے خلاف معزز عدالت کی جانب سے ناقابل ضمانت گرفتاری کے وارنٹ بھی جاری ہیں-ملزم کے متعلق مزید معلومات اور کرمنل ریکارڈ چیک کیا گیا جس کے مطابق ملزم کے خلاف کراچی و دیگر اضلاع میں جعلسازی، فراڈ کے متعدد مقدمات درج ہیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں