44

بچوں کے اغوا میں ملوث ملزمان گینگ گرفتارہوگیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) ایس ایس پی انویسٹیگیشن ضلع ملیر حسیب جاوید سومار میمن (پی ایس پی) کی سربراہی میں انویسٹیگیشن پولیس ضلع ملیر کی کاروائی- بچوں کے اغواء میں ملوث ملزمان( گینگ) گرفتار مغویہ بازیاب-

تھا نہ قائد آ باد :-
تھا نہ قائد آ باد کی حدود مجید کالونی سے نو عمر بچی لائبہ بتول دختر فضل عباس عمری 13/14 سالہ اغواء ہو گئی تھی۔

وقوعہ کا مقدمہ الزام نمبر 272/25 بجرم دفعہ 364A/34 ت پ مدعی محمد منشی خان ولد فضل عباس ( بھائی ) کی مدعیت میں نامعلوم ملزم/ ملزمان کے خلاف درج ہوا تھا۔

ایس ایس پی انویسٹیگیشن ضلع ملیر نے مقدمہ کے اندراج کے ساتھ ہی ایس آ ئی او و تفتیشی افسر کو نو عمر مغویہ کی جلد از جلد بازیابی کی ہدایت کی تھی۔

ایس آ ئی او تھا نہ قائد آ باد وتفتیشی افسرنےوقو عہ کی مختلف پہلوؤں سےتفتیش کی۔ مختلف مشتبہ گان کو انٹیروگیٹ کیا گیا۔دوران تفتیش، تفتیشی ٹیم کو وقو عہ کے بعد محلے کی ایک فیملی کے نقل مکانی کا سراغ ملا۔شک کی بنیادوں پر فیملی کا سراغ لگا یا گیا۔

ایس آ ئی او تفتیشی افسر نے ہیومن انٹیلیجنس و تکنیکی بنیادوں پر کاروائی کرتے ہوئے نو عمر بچی لائبہ بتول عمری 13/14 سالہ کو نقل مکانی شدہ فیملی سے بازیاب کیا گیا۔

وقوعہ میں ملوث ملزمان ساجد ولد الطاف حسین،2- حسینہ عرف صائمہ زوجہ سا جد کو گرفتار کیا۔ مزید ملزمان کے قبضہ سے عرصہ 3 سال پہلے تھا نہ سکھن کی حدود سے گمشدہ رینا دختر الیاس کو بھی بازیاب کیا گیا۔ رینا دختر الیاس کے گھر والوں کو تلاش کیا گیا ، بچی کے گھر والوں نے اغواء/ گمشدگی کا مقدمہ اندا راج نہیں کرایا تھا۔

بازیاب بچیوں کو مجاز عدالت میں برائے بیان پیش کیا جائے گا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطہ کی کاروائی جاری ہے۔مزید ملوث ملزمان کی تلاش جاری ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں