دوموٹرسائیکلوں میں تصادم،2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی

حویلی لکھا(ایچ آراین ڈبلیو)کالرکےمطابق بصیرپورروڈ آبادی نوازخاں ولی کےپاس دوموٹرسائیکلوں میں تصادم ہوگیا-تصادم کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر2خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور لاپروا ڈرائیونگ کی وجہ سے پیش آیا۔اطلاع ملنے پر موٹر بائیک سروس اور ایمبولینس فوراً جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو فوراً ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ابتدائی طبی امداد فراہم کرنےکےبعد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔زخمیوں کی شناخت اقصیٰ زوجہ علی رضا (24 سال تقریباً)، علی رضا ولد محمد رمضان (26 سال تقریباً) اور افراء بی بی دختر منظور احمد (16 سال تقریباً) ساکنان وساوے والا کے ناموں سے ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں