42

بھینس کالونی ریلوے پھاٹک پرفائرنگ سے زخمی شخص ڈاکونکلا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)بھینس کالونی ریلوے پھاٹک پر فائرنگ سے زخمی شخص ڈاکو نکلا، پولیس ذرائع کے مطابق ملزم گلشن حدید میں ڈکیتی کے دوران ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا-ملزم کے ساتھی زخمی ڈاکو کو موٹر سائیکل پر ساتھ لے کر فرار ہوئے تھے-

ملزمان نے زخمی ڈاکو کو اس کی بہن کے گھر عبداللہ گوٹھ پہنچایا-ملزم کے گھر والوں نے ملزم کے بھینس کالونی ریلوے پھاٹک کے قریب فائرنگ سے زخمی ہونے کی جھوٹی اطلاع دی-واضح رہے کہ ملزم کو عبداللہ گوٹھ سے ہی ریسکیو ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا-

ملزم اپنے ساتھیوں سمیت گلشن حدید میں موبائل شاپ میں لوٹ مار کررہا تھا-واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے- فوٹیج میں ملزمان کو دکان میں گھستے دیکھا جاسکتا ہے-فوٹیج میں ساتھی کی فائرنگ سے ملزم زخمی ہوتا بھی نظر آرہا ہے-ملزم کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی حاصل کرلیا گیا ہے-ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاہے مارے جارہے ہیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں