کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)حسین آباد حدود تھانہ عزیزآباد میں موٹر سائیکل رائڈر حارث کے قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی-پولیس نے 24 گھنٹوں کے دوران اندھے قتل کا معمہ حل کرلیا.ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق پولیس نے جرم چھپانے اور قانون کو گمراہ کرنے کے جرم میں 4 افراد کو گرفتار کرلیا-
پولیس نے گرفتار ملزمان کی مدد سے قتل کے مرکزی ملزم دلاور کی تلاش شروع کردی-واضح رہے کہ گرفتار 2 ملزمان نے جرم کو چھپاتے ہوئے واقعہ کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا رنگ دینے کی کوشش کی-
مزید 2 گرفتار ملزمان نے واقعہ کو اندھی گولی کا شاخسانہ قرار دینا چاہا-حقیقت میں حارث گرفتار ملزمان کے دوست ملزم دلاور کی گولی کا شکار بنا-دلاور کی فائرنگ کا شکار موٹر سائیکل رائڈر حارث فوڈ ڈیلیوری کا کام کرتا تھا-
حارث حسین آباد میں فوڈ ڈیلیوری دینے آیا تھا-ملزم دلاور نے اسلحہ کے گھمنڈ اور پستول کی نوک پر حارث سے اوباش نوجوانوں کی طرح برتاؤ کیا-ملزم دلاور نے اسلحہ کے زور پر اٹھک بیٹھک کرائی-فوڈ ڈیلیوری بوائے حارث نے معافی تلافی کرنے کی کوشش کی تو ملزم دلاور نے فائرنگ کردی-
ملزم دلاور کے اسلحہ سے نکلنے والی گولی حارث کی ایک ران کو چیرتی ہوئی دوسری ران میں پیوست ہوگئی-فوڈ ڈیلیوری بوائے حارث کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا-حارث کافی خون بہہ جانے کے سبب اسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گیا-پولیس نے ملزم دلاور کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کارروائیاں تیز کردی


