حیدرآباد (ایچ آراین ڈبلیو) بی سیکشن پولیس کی کامیاب کارروائی، خام مال کی بڑی سپلائی ناکام، 3 سپلائر گرفتار
تھانہ B-سیکشن
ایس ایچ او انسپیکٹر طاہر حسین مغل کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کامیاب کارروائی
دوران پیٹرولنگ خفیہ انفارمیشن پر کارروائی کرتے ہوئے خام مال مین پوری کی بڑی سپلائی ناکام بنادی
پولیس کارروائی لطیف آباد نرسری پارک کے قریب خفیہ انفارمیشن پر عمل میں لائی گئی
پولیس کارروائی کے دوران خام مال مین پوری سے بھرے ٹرک نمبر JU-0104 کو روک کر چیک کیا گیا جس میں 25 کٹے خام مال جس کا کل وزن 450 کلو گرام اور تیار شدہ 200 عدد مین پوری برآمد ہوئی
بی سیکشن پولیس کی ٹرک میں سوار 3 سپلائرز خالد رند، دین محمد حجانو اور حافظ محمد اشفاق کو گرفتار کرلیا
بی سیکشن پولیس نے خام مال مین پوری سے بھرے ٹرک کو پولیس تحویل میں لیکر گرفتار سپلائرز کے خلاف گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا


