کراچی ( ایچ آراین ڈبلیو )کراچی بھر میں میٹرک گروپ سائنسکے امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے ہونہار طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے اپنے دفتر میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا، جہاں انہوں نے کامیاب طلبہ کو مبارکباد پیش کی،چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف اور جماعت اسلامی ضلع شمالی کے امیر طارق مجتبیٰ کی جانب سے پھولوں کے گلدستے پیش کیے اور خصوصی انعامات سے نوازا۔تقریب میں کراچی بھر میں میٹرک گروپ سائنس کے امتحانات میں فرسٹ پوزیشن حاصل کرنے والے ازلان سیدجن کا تعلق فیلکن پبلک اسکول نیو کراچی ٹاؤن سے ہے، جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ عائشہ عدنان جن کا تعلق عثمان پبلک اسکول کیمپس 01 نارتھ کراچی سے ہے۔خصوصی تقریب میں چیئرمین محمد یوسف نے طلباء کو شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اول پوزیشن حاصل کرنے والے ہونہار طالب علم ازلان سید کو ان کی غیر معمولی تعلیمی کارکردگی کے اعتراف میں بطور انعام لیپ ٹاپ بھی پیش کیا، جبکہ دونوں طلبہ کو پھولوں کے خوبصورت گلدستے اور اعزازی شیلڈ دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی۔اس موقع پر چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے کہا کہمیٹرک گروپ سائنس کے امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے یہ طلبہ پورے کراچی اور بالخصوص نیو کراچی ٹاؤن کا فخر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محنت، لگن اور نظم و ضبط ہی کامیابی کی اصل کنجی ہیں، اور یہ ہونہار طلبہ دیگر نوجوانوں کے لیے ایک بہترین مثال ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم یافتہ نوجوان ہی پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔ نیو کراچی ٹاؤن ہمیشہ باصلاحیت طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کرتا رہے گا تاکہ نوجوان نسل تعلیم کے میدان میں مزید آگے بڑھے اور ملک و قوم کا نام روشن کرے۔چیئرمین محمد یوسف نے کامیاب طلبہ کے والدین اور اساتذہ کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی کامیابی میں ان کی محنت، رہنمائی اور بہترین تربیت کا اہم کردار ہوتا ہے۔ تقریب کے اختتام پر کامیاب طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔
5


