3

درخشاں پولیس مقابلہ: دو مشتبہ موٹر سائیکل سوار زخمی حالت میں گرفتار

کراچی (ایچ آر این ڈبلیو) – ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کی زیرِ نگرانی درخشاں پولیس نے صبح سویرے ایک کارروائی کے دوران موٹر سائیکل سوار دو مشتبہ افراد کے ساتھ مقابلے کے بعد دونوں کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا۔

رپورٹ کے مطابق درخشاں پولیس دورانِ گشت CVO روڈ فیز 5، میکڈونلڈ کے قریب موٹر سائیکل پر سوار دو مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا۔ پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، جس کے جواب میں پولیس نے جوابی کارروائی کی اور دونوں ملزمان زخمی ہو کر گرفتار ہو گئے۔

گرفتار ملزمان کی شناخت رحمت عرف “شینہ” ولد امیراللہ اور سعید الرحمٰن عرف “سعیدو” ولد زرین کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ملزمان کے قبضے سے دو عدد 30 بور پستول بمعہ ایمونیشن اور ایک مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔ برآمد شدہ موٹر سائیکل، سیاہ رنگ یونیک 70، تھانہ درخشاں کی حدود سے چوری ہوئی تھی۔

زخمی ملزمان کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ ان کے سابقہ کرمنل ریکارڈ کی جانچ پڑتال جاری ہے اور مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

انسانی حقوق کا زاویہ
ایچ آر این ڈبلیو (HRNW) اس بات پر زور دیتا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں شفاف، قابلِ جواز اور قانون کے مطابق ہونی چاہئیں۔ کسی بھی تشدد یا جان لیوا واقعے کی صورت میں آزادانہ اور حقیقی تفتیش ضروری ہے، اور گرفتار افراد کو مناسب طبی سہولت، منصفانہ سماعت اور قانونی دفاع معقول طریقے سے فراہم کیے جانے چاہئیں۔

🤝 دنیا کی نمبر 1 ہیومن رائٹس نیوز ایجنسی ایچ آر این ڈبلیو (HRNW) کو سپورٹ کریں
👉 https://www.hrnww.com/?page_id=1083

⚠️ اہم ہدایت (Important Note)
یہ خبر دستیاب پولیس ذرائع اور واقعے کی ابتدائی معلومات کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے۔ کسی بھی فرد کی قانونی ذمہ داری یا جرم کا حتمی تعین صرف مجاز عدالت کرے گی۔ ایچ آر این ڈبلیو (HRNW) کا مقصد انسانی حقوق، شفاف احتساب اور ذمہ دارانہ صحافت کو فروغ دینا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں