44

گٹکا ماوا کی سپلائی میں ملوث بدنام زمانہ ملزم گرفتار،150پڑیاں گٹکا برآمد

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ویسٹ، تھانہ سرجانی پولیس نے گٹکا ماوا کی سپلائی میں ملوث بدنامِ زمانہ ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ویسٹ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کا نام مطلوب گٹکا ماوا سپلائر کی فہرست/آئی آر میں بھی شامل تھا۔

واضح رہے کہ گرفتار ملزم سرجانی ٹاؤن سمیت اطراف کے مختلف علاقوں میں گٹکا ماوا سپلائی کرتا تھا۔پولیس نے خفیہ اطلاع پر سرجانی میں کاروائی کرکے ملزم محمد یاسر عرف نعمان ولد افضال احمد کو گرفتار کیا-

گرفتار ملزم سے 150 پڑیاں گٹکاماوا (10 کلو سے زائد) اور فروختگی کی رقم برآمد ہوئی۔ ویسٹ پولیس

گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ویسٹ پولیس

اپنا تبصرہ بھیجیں