کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)شاہ لطیف پولیس کی کاروائی موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث ملزم گرفتار-پولیس نے خفیہ اطلاع کی۔بنیاد پر کاروائی کرتے ہوئے شاہ لطیف کے علاقے سے ملزم کو گرفتار کیا۔
واضح رہے کہ گرفتار ملزم کی شناخت شیر زمان کے نام سے ہوئی ہے،گرفتار ملزم کے قبضے سے 1 موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے برآمد ہونے والی موٹرسائیکل تھانہ قائدآباد کی حدود سے سرقہ شدہ ہے۔ گرفتار ملزم کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔
گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کیلئے AVLC احکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔


