کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی گٹکاماوا بیچنے والے عناصر کے خلاف کارروائی -کاروائی کے دوران بدنام زمانہ گٹکاماوا ڈون وسیم راجہ ولد عبداللہ عیسیٰ گرفتار جبکہ عبداللہ عیسیٰ ولد محمد حسین فرارہونے میں کامیاب ہوگیا-
پولیس کی کارروائی بمقام مین روڈ ساڑھے چھ نمبر اسٹاپ نزد اللہ والی مسجد 11 ایف نیو کراچی میں ہوئی-واضح رہے کہ فراری ملزم عبداللہ عیسیٰ کا نام مختلف آئی آر اور گٹکاماوا لسٹ کی A کیٹیگری میں شامل تھا-
110 پڑیاں ماوا تیار۔
نقد رقم 550 روپے برآمد ۔۔
ملزم عبداللہ 50 ماوے پھینک کر فرار۔
گرفتار ملزم کے خلاف گٹکاماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ الزام نمبر 287/25 بجرم دفعہ 4/8 ( i ) درج کر دیا گیا۔


