کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سرجانی ٹاؤن جے ایس اکیڈمی آف ایجوکیشن کیمپس 2 سرجانی ٹاؤن میں میٹرک (بیچ 2025-26) کے کامیاب طلبہ و طالبات کے اعزاز میں ایک پروقار پاسنگ آؤٹ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ کی تعلیمی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی گئی اور روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔
تقریب کے موقع پر اسکول کے اونر سر جاوید عالم، سر عثمان جاوید، پرنسپل میڈم سیدہ انعم اور دیگر معزز مہمانوں نے کامیاب طلبہ و طالبات میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے اور انہیں شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔
تقریب کے دوران سیدہ قرۃ فاطمہ اور انعمتا ادریس نے پُراعتماد انداز میں تقاریر پیش کیں۔ اپنی گفتگو میں طالبات نے اساتذہ، والدین اور اسکول انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تعلیم کی اہمیت، محنت اور مستقل مزاجی پر روشنی ڈالی، جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔
تقریب میں طلبہ و طالبات کے والدین، اساتذہ اور بڑی تعداد میں طلبہ نے شرکت کی۔ مقررین نے کامیاب طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے حصول، نظم و ضبط اور کردار سازی کی اہمیت سے آگاہ کرتے ہوئے انہیں زندگی کے ہر میدان میں کامیابی کے لیے محنت، لگن اور مستقل مزاجی کے ساتھ آگے بڑھنے کی تلقین کی۔
تقریب خوشگوار اور پُروقار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جہاں طلبہ نے اپنے اساتذہ، والدین اور ساتھیوں کے ہمراہ اپنی کامیابی کی خوشیاں منائیں۔ جے ایس اکیڈمی آف ایجوکیشن کیمپس 2 کی یہ یادگار پاسنگ آؤٹ تقریب شرکاء کے لیے خوشگوار یادیں چھوڑ گئی۔
5


