کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ضلع کیماڑی اسٹریٹ کرائم سیل اور تھانہ پاک کالونی پولیس کی خفیہ اطلاع پر دو مختلف مقامات پر کامیاب کاروائیاں۔اسٹریٹ کریمنلز عادی جرائم پیشہ ور انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار-ایس ایس پی کیماڑی کی ہدایت پر اسٹریٹ کرائم سیل انچارج سب انسپیکٹر راجہ خالد اور تھانہ پاک کالونی ایس ایچ او سب انسپکٹر ممتاز ملک نے پولیس پارٹی کے ہمراہ بہترین حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مفرور انتہائی مطلوب ملزم فیاض ولد ایاز کو گرفتار کرلیا۔
تھانہ شیرشاہ کی حدود میں مورخہ 2025-05-08 مقدمہ الزام نمبر 92/2025 بجرم دفعہ 302/324/392/397/34, تھانہ شیرشاہ کے مقدمے میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر ملزم فیاض ولد ایاز نے دو شہریوں کو گولیاں مارکر زخمی کردیا تھا۔
دوران علاج ایک شہری جانبحق ہوگیا جبکہ دوسرا زخمی شہری زیر علاج ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے بوقت گرفتاری غیر قانونی ایک ضرب پستول 30 بور بمعہ لوڈ میگزین برآمد ہوا۔اسٹریٹ کرائم سیل پولیس نے دوران گشت مشتبہ حالت میں ملزم بنام محمد حسین ولد محمد اختر کو ساجد فٹبال چوک جہان آباد سے گرفتار کیا۔گزشتہ ہفتے تھانہ سائیٹ بی کی حدود میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ملزمان کے مابین جو پولیس مقابلہ ہوا تھا اسی مقدمے کا ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے۔جسکا مقدمہ الزام نمبر 157/2025 بجرم دفعہ 353/324/186/34 تھانہ سائیٹ بی رجسٹر ہے۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے بوقت گرفتاری غیر قانونی ایک ضرب پستول 30 بور بمعہ لوڈ میگزین برآمد ہوا۔گرفتار ملزمان کا کریمنل رکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے-


