افسوسناک واقعہ،تین سالہ بچے سے بدفعلی کرنیوالا ملزم گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ضلع کیماڑی تھانہ سائیٹ اے پولیس کی میٹروول پر کارروائی،تین سالہ بجے سے بدفعلی کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا گیا-آج صبح ایک افسوسناک واقع تھانہ سائیٹ اے کی حدود میں بچے کے ساتھ بدفعلی کا واقع پیش آیا۔

بدفعلی کرنے والا ملزم بنام حسنین اللہ جان ولد رحمت اللہ جان پڑوسی نکلا۔بچے کی نشاندھی کرنے پر ملزم بالا کو گرفتار کیا گیا۔بچے کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا۔

ملزم کو ایس ایچ او سائٹ اے انسپکٹر عمران آفریدی نے اسٹاف کے ہمراہ گرفتار کیا۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں