تھانہ گڈاپ ٹاؤن کی کارروائی،منشیات فروش خاتون گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)منشیات فروش خاتون گرفتار – تھانہ گڈاپ سٹی پولیس کی کامیاب کارروائی،ملیر تھانہ گڈاپ سٹی پولیس نے خفیہ اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمہ کی شناخت اسلام بی بی زوجہ نثار خان کے نام سے ہوئی۔گرفتار ملزمہ علاقے میں مختلف مقامات پر منشیات فروخت کرنے میں ملوث تھی۔

گرفتار ملزمہ کے قبضے سے2 کلو سے زائد 2400 گرام چرس اور فروختگی رقم برآمد ہوئی-گرفتار ملزمہ پولیس کی مطلوبہ فہرست میں بھی شامل تھی۔گرفتار ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں