42

پولیس کا شارٹ ٹرم کڈ نیپنگ میں ملوث اغوا کاروں سے دو بدو مقابلہ

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) شاہراہِ نور جہاں پولیس کا شارٹ ٹرم کڈ نیپنگ میں ملوث اغوا کاروں سے دو بدو مقابلہ . ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق شاہراہِ نور جہاں پولیس کو شکایت موصول ہوئی کہ چند اشخاص نامعلوم نے کمپلیننٹ کے بھائی شکیل کو اغوا کیا ہے اور رہائی کے عوض تاوان طلب کر رہے ہیں-اغوا کاروں نے تاوان وصولی کے لیے مدعی کو سخی حسن چورنگی پر بلوایا ہے-

اس اطلاع کے موصول ہونے پر ہمراہ مدعی شاہراہِ نور جہاں پولیس سخی حسن چورنگی پر با لباس سادہ اہلکار پہنچی جبکہ پولیس موبائل نے آڑ لیکر اغوا کاروں کا انتظار کیا

اغوا کاروں کے سخی حسن چورنگی پہنچنے پر پولیس نے بڑی حکمت عملی سے اغوا کاروں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جس پر اغوا کار ملزمان پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے

شاہراہِ نور جہاں پولیس نے ملزمان کا تعاقب شروع کیا اور کے ڈی اے چورنگی پُل پر حدود تھانہ حیدری مارکیٹ ملزمان سے دو طرفہ فائرنگ کے بعد 1 ملزم کو فائرنگ سے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ دوسرے ملزم کو عوام کے جمع ہونے پر عوام کی مار پیٹ سے بچاتے ہوئے معمولی زخمی ہونے پر گرفتار کیا گیا

پولیس ذرائع کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کی شناخت اشعر ولد محمد اشفاق اور کامران ولد غلام فرید کے ناموں سے ہوئی ہے-جبکہ ملزمان کے دو مزید ساتھی پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے تھے جنکو تعاقب کےبعد بلاضرب گرفتار کر لیا گیا-بلاضرب گرفتار ملزمان کی شناخت عرفان ولد خالد اور دانیال ولد وحید کے ناموں سے ہوئی ہے-

پولیس نے مغوی محمد شکیل کو بھی اغوا کاروں کے چنگل سے باحفاظت بازیاب کروا لیا-زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 عدد اسلحہ پسٹل، موبائل فون اور کار الٹو قبضہ پولیس میں لے لی گئی-زخمی ملزمان کو برائے علاج معالجہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا-

اپنا تبصرہ بھیجیں