کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) گلشن اقبال بلاک 13D/2 فیض محمدی مسجد کی پچھلی گلی میں G+2 فلیٹس سائٹ جس کی پروجیکشن کٹ لائن سے کئی فٹ باہر ہے، ڈیمالیشن اسکواڈ ڈپٹی ڈائریکٹر اسد اور ایس بی سی اے گلشن کی ٹیم جس کا سرغنہ بلڈنگ انسپکٹر جاکھرو ہے اور اس کا امیڈیٹ باس جہانگیر منگو ہے، آج اپنے فرائض کی ایمانداری سے بجاآوری کے لیے تشریف لائے اور بلڈر سے درخواست کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں نبھانا چاہتے ہیں تاکہ آپ جو تعمیراتی خلاف ورزی کے مرتکب ہو رہے ہیں اس کے خلاف قانون کی مطابق کارروائی کرنا ہمارا کرتویہ بنتا ہے
ایس بی سی اے افسران اور ڈیمالیشن اسکواڈ کی اس عاجزانہ درخواست پر بلڈر اشکبار ہو گیا اور اس نے حضرت قائد اعظم سے ٹیم کی بہترین تواضع کی اور کہا کہ رمضان المبارک میں صدقات و خیرات کا اجر 70 گنا بڑھ جاتا ہے، اس لیے وہ بھینٹ کو ہرگز رشوت سے تعبیر نہ کریں
ایس بی سی اے کا عملہ بھی جو روزوں کی فیوض و برکات سمیٹنے میں ہر دم مصروف عمل ہے ، انہوں نے اس بھینٹ کو سوئیکار اس نیت سے کیا کہ رمضان المبارک میں درگزر کرنا بھی بڑی نیکی ہے، اس لیے پورا کا عملہ بلڈر سے گلے مل کر نو دو گیارہ ہو گیا


