پشاور(ایچ آراین ڈبلیو)تھانہ تہکال کی حدود میں گاڑی پر فائرنگ 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ڈیرہ غازی خان میں فائرنگ سے 2 سگے بھائی جاں بحق ہوگئے، پولیس نے دونوں واقعات کو پرانی دشمنی کا شاخسانہ قرار دے دیا۔
پشاور کے تھانہ تہکال کی حدود میں گاڑی پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے تاہم پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔
دریں اثنا، ڈیرہ غازی خان میں شاہ صدرالدین کے علاقے میں پرانی دشمنی پر فائرنگ کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل سمیت دو سگے بھائی جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق کانسٹیبل یاسین اور اس کا بھائی عظمت دعوت میں شرکت کے بعد گھر واپس جارہے تھے کہ نامعلوم ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں بھائی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے جبکہ لاشیں ہسپتال منتقل کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہیں۔


