تھانہ نیوکراچی کی حدود میں پولیس مقابلہ،1ملزم گرفتار،دوسرافرارہوگیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)تھانہ نیوکراچی کے حدود میں پولیس کا اسٹریٹ کرمنل کےساتھ پولیس مقابلہ، ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق

مقابلہ با مقام گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج سیکٹر 11 ائی نیو کراچی میں ہوا-

پولیس ذرائع کے مطابق دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ ملزم کا دوسرا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سےفرارہوگیا –

زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت محمد بابل ولد محمد ابوالحسین کے نام سے ہوئی-واضح رہے کہ

زخمی حالت میں گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک ضرب 9MM ویپن لوڈ میگزین دو عدد موبائل فون ایک عدد موٹرسائیکل برامد کرلی گئی ہے-

زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو علاج معالجے کے لیے عباسی شہید ہسپتال روانہ کردیا گیا ہے-

برامدہ موٹر سائیکل کا ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں