کراچی (ایچ آراین ڈبلیو)ملیر قائدآباد پولیس کی کامیاب اور بہترین کاروائی قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ملزم اپنے ہی بڑے بھائی کے قتل میں ملوث ہے-
تھانہ قائدآباد ایس ایچ او رانا خوشی اور اس کی ٹیم میں شامل اے ایس آئی صفدر، سپاہی چوہدری اعزاز اور سپاہی عدیل خان کی محنت رنگ لے آئی اندھے قتل کا معمہ حل ہوگیا-
ایس ایچ او کے مطابق 14 مئی کو تھانہ قائدآباد کی حدود مجید کالونی میں 2 بھائیوں بہن اور بہنوئی نے ملکر اپنے ہی بھائی کو جائداد کی لالچ میں قتل کردیا تھا-
چالاک بھائیوں نے جائداد کے لالچ میں اپنے ہی بڑے بھائی کو زہر کا انجکشن لگا کر مارا اور پولیس کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لئے ملزمان نے اپنے مقتول بھائی کو عادی نشئی اور کینسر کا مریض بتایا تھا-
قائدآباد پولیس نے انتہائی شاطر قتل میں ملوث بھائی کو گرفتار کرلیا ملزم نے دوران انٹروگیشن بھائی کے قتل میں ملوث ہونے کا انکشاف بھی کردیا ہے-
ملزمان نے اپنے ہی بھائی کو قتل کرنے کے بعد پولیس کو ماموں بنانے کی کوشش کی جو ناکام رہی
مرکزی ملزم ایازالدین نے دوران انٹیروگیشن انکشاف کیا کہ میں نے اپنے بڑے بھائی بہنوئی اور اپنی بہن کے ہمراہ اپنے بھائی کو زہر کا انجکشن لگا کر مارا
مرکزی ملزم ایازالدین اور اس کے دیگر بھائی اور بہنوئی نے جائیداد کے لالچ میں اپنے بڑے بھائی کو زہریلا انجکشن لگا کر قتل کیا
ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ دیگر ملزمان کو پکڑنے کے لئے پولیس چھاپے مار رہی ہے


