کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)افسران بالا کو سب اوکے کی رپورٹ، تھانہ بلال کالونی کی حدود میں گٹکے ماوے کی فروخت کے تمام کیبن بند کردئیے گئے-
مصدقہ زرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق تھانہ بلال کالونی کی حدود ڈی کا موڑ، کالا اسکول، سمیت تھانہ بلال کی حدود میں تمام کیبن بند ہونے کے باوجود کیبنوں کے قریب ایک سے دو اشخاص ماوا بورے میں رکھ کر بیچ رہے ہیں-
تھانہ بلال کالونی عملہ کی جانب سے افسران کو ماموں بنانے کی کوشش یا پھر گٹکا مافیا نے تھانے کو ماموں بنا دیا-
ایس ایچ او بلال کی جانب سے مسلسل نشاندہی پر تمام گٹکے ماوے کی موکل موخر کرکے فروخت بند کرادی گئی-
جبکہ مصدقہ اطلاع کے مطابق ڈی کا موڑ، کلا اسکول، سمیت تمام کے بند کیبنوں کے قریب ضدی ماوا فروش ایس ایچ او کی ماننے کو تیار نہیں-
بند کیبنوں کے پاس ماوے کا بورا رکھ کر ایک سے دو اشخاص ماوا فروخت کر رہے ہیں، کیونکہ انہیں معلوم ہے، سیٹ تو ایس ایچ او کی جائے گی ہمارا کیا-


