اسٹریٹ کرائم و بائیک لفٹنگ میں ملوث 01 ملزم گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی اسٹریٹ کریمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایات پر سمن آباد پولیس کا ایکشن جاری ہے-

سمن آباد پولیس کی بمقام اندرون گلی بلاک 19 میں انٹیلیجنس بیس کارروائی ، اسٹریٹ کرائم و بائیک لفٹنگ میں ملوث 01 ملزم گرفتار ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل زیشان شفیق صدیقی

سمن آباد پولیس نے کراچی شہر میں خوف کی علامت اسٹریٹ کریمنل بائیک لیفٹر کو گرفتارکرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت 01 جمال الدین ولد شکیل احمد کے نام سے ہوئی ہے-

واضح رہے کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے 01 عدد غیر قانونی 30 بور پسٹل بمعہ 02 زندہ راؤنڈز ، 02 عدد موبائل فون و ایک عدد سرجانی پولیس اسٹیشن کی حدود سے چوری شدہ 70 سی سی موٹر سائیکل برآمد جس کا مقدمہ الزام نمبر 716/2025 بجرم دفعہ 381-A سرجانی پولیس اسٹیشن میں درج ہے-

دوران ریمانڈ ملزم نے انکشاف کیا کہ چوری شدہ موٹر سائیکل حب چوکی میں جاکر فروخت کرتا ہے-ملزم کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر دیا گیا ہے-ملزم کو مزید تفتیش کے لیے AVLC کے حوالے کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں