گٹکا ماوا فروش ملزم گرفتار،ملزم کے قبضے سے کیش رقم برآمد

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ڈسٹرکٹ ایسٹ گلشن ڈویژن پولیس کی کارروائی، لسٹڈ گٹکا ماوا فروش ملزم گرفتارکرلیا-پی آئی بی کالونی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم یاسر عرف جوگی ولد نثار احمد کو گرفتار کیا۔پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے تیار مضرِ صحت گٹکا ماوا اور فروختگی کی رقم برآمد کرلی گئی۔گرفتار ملزم کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں