میانمار: شورش زدہ ریاست راکھین میں مارکیٹ کے قریب فوج کے مبینہ فضائی حملے میں 33 افراد ہلاک اور 36 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق باغیوں کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ فضائی حملہ مارکیٹ کے قریب کیا گیا، جس کے نتیجے میں ہلاکتیں اور زخمی ہوئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق علاقے میں کام کرنے والے ایک مقامی امدادی کارکن نے بھی ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد کی تصدیق کی ہے۔
دوسری جانب فوج کی حمایت یافتہ حکومت نے آن لائن فنڈ ریزنگ پلیٹ فارم کو رقم منتقل کرنے کے الزام میں 21 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔


