11

سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ایف آئی آر سے متعلق اہم وضاحت

اٹک: ضلع اٹک کے تھانہ اٹک سٹی سے منسوب ایک ایف آئی آر اور اس کے مبینہ چالان کا خاکہ سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے، جس کے حوالے سے مختلف دعوے کیے جا رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ مقدمہ نمبر 248/26 کسی پی ایس پی افسر کے ساتھ مبینہ زیادتی کے واقعے سے متعلق ہے۔

تاہم، زیرِ گردش دستاویز میں درج مقدمہ نمبر 248/26 کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اس کا اصل مقدمہ تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 381 کے تحت موٹر سائیکل چوری سے متعلق ہے، نہ کہ کسی پی ایس پی افسر کے ساتھ مبینہ زیادتی کے واقعے سے۔

عوام سے اپیل ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی معلومات یا دستاویزات کو تصدیق کے بغیر آگے شیئر نہ کریں۔ متعلقہ پولیس ریکارڈ یا مجاز حکام سے تصدیق کے بغیر کسی مقدمے کو کسی دوسرے واقعے سے منسوب کرنے سے گریز کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں