15

گوجرانوالہ میں حاملہ بیوی پر مبینہ تشدد، شوہر چند گھنٹوں میں گرفتار

گوجرانوالہ: حاملہ بیوی پر مبینہ تشدد کے واقعے کا سی پی او گوجرانوالہ ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے سخت نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کا حکم دے دیا۔

پولیس کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے حاملہ بیوی کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے والے شوہر طیب منان کو چند گھنٹوں کے اندر گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق الٹرا ساؤنڈ رپورٹ سے بچے کی جنس کے بارے میں معلوم ہونے کے بعد شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں