11

شالیمار میں بیوہ خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار

لاہور: شالیمار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بیوہ خاتون سے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں نامزد ملزم فیصل کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم پر الزام ہے کہ وہ دھوکے کے ذریعے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، جبکہ مبینہ طور پر خاتون سے خطیر رقم بھی ہتھیا لی۔

پولیس کے مطابق ملزم خاتون کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیتا رہا۔ ملزم فیصل کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں