پشاور: ریڈیو پاکستان کیس میں سابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا کو 6 اکتوبر تک عبوری ضمانت مل گئی۔
تیمور سلیم جھگڑا نے مؤقف اختیار کیا کہ کیس کی تحقیقات 2023 میں مکمل ہوچکی تھیں اور اس وقت ان کا نام شامل نہیں تھا، تاہم اب انہیں لاہور سے کیس میں شامل کیا گیا ہے۔
تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ جس طرح 9 مئی کے قلعہ بالا حصار کیس میں میرٹ پر فیصلہ ہوا، اگر اس کیس میں بھی میرٹ پر فیصلہ کیا جائے تو معاملہ ختم ہوجائے گا۔


