95

غیرقانونی تعمیرات کا معمولی الزام، جہانگیر منگی اور عمران علی کو کالا پانی کی سزا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) غیرقانونی تعمیرات میں عوامی شکایت پر ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اسحاق کھوڑو نے دو افسران کو سسپیینڈ کردیا ، گریڈ 17 کے انجنئیر جہانگیر منگی کو گلشن اقبال سے ٹرانسفر کرکے میرپور خاص ریجن ٹرانسفر کردیا۔۔گریڈ 17 کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ناظم آباد عمران علی شہید بینظیر آباد ریجن ٹرانسفر کردیا گیا ، دونوں افسران کو فوری طور پر چارج سنبھالنے کی ہدایت جاری ، ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اسحاق کھوڑو کی جانب سے تمام سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے عملے کو آخری وارننگ جاری۔ رمضان المبارک میں اوقات کار کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام الناس کو کسی بھی قسم کی کوئی بھی پریشانی کا سامنا نا ہو۔
عوام الناس سے بھی گزارش ہے کے کسی بھی قسم کی کوئی بھی شکایت فوری طور پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے کمپلین سیل پر کریں، اپنے محلے اور شہر میں ہونے والی غیرقانونی تعمیرات سے متعلق کوئی شکایات ہو تو کمپلین سیل کو فوری آگاہ کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں