30

میر رضا کیس: جوڈیشل کمیشن کے سامنے ڈاکٹر سمعیہ نے پولیس کی پول پٹیاں کھول دیں

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) میر رضا کیس کی جوڈیشل کمیشن میں ڈاکٹر سمیہ نے پولیس تفتیش اور پوسٹ مارٹم سے متعلق اہم انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ شواہد کے مطابق میر رضا کے جسم پر ہائیڈروکلورک ایسڈ کے کیمیکل برنز، اینستھیزیا کی موجودگی اور پیچھے سے گولی لگنے کے شواہد سامنے آئے۔

ڈاکٹر سمیہ نے الزام عائد کیا کہ انہیں کیس کے باعث دھمکیاں ملیں، ان کا پیچھا کیا گیا اور سوشل میڈیا پر ان کے گھر کا پتہ اور شوہر کی معلومات جاری کی گئیں۔ کمیشن نے ان کی سیکیورٹی یقینی بنانے اور سندھ کے وزیراعلیٰ و وزیر داخلہ کو صورتحال سے آگاہ کرنے کی ہدایت کردی۔

کمیشن نے ایس ایچ او فیروزآباد عدیل افضال سے بھی سخت سوالات کیے اور اصل روزنامچہ، سی سی ٹی وی ریکارڈ اور تفتیش کے طریقہ کار پر برہمی کا اظہار کیا۔

کمیشن نے سی آئی اے انسپکٹر محمد علی کو کل طلب کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں