بنوں (ایچ آراین ڈبلیو) دستاویز میں جعل سازی ثابت ہونے پر مقامی عدالت نے بنوں میں ایس ایچ او ظہیر خان کو تین ماہ قید و تین ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔
تفصیلات کے مطابق ظہیر خان نے بطور ایس ایچ او تھانہ سٹی میں دفعہ 489 ایف تعزیرات پاکستان کے تحت ایک ایف آئی آر درج کی۔ انہوں نے بطور مجاز اتھارٹی دفعہ 497 ضابطہ فوجداری کے تحت اختیارات استعمال کرتے ہوئے ضمانت منظور کی۔ بعد ازاں اس اقدام کو ہائی کورٹ میں اپیل کے ذریعے چیلنج کیا گیا جہاں اسے برقرار رکھا گیا۔
دوسری جانب، ٹرائل کورٹ نے چالان بروقت جمع نہ کروانے پر دفعہ 174 کے تحت نوٹس جاری کیا، اور نوٹس کے بعد تین ماہ کی سادہ قید اور 3000 روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ ظہیر خان نے اس حکم کے خلاف سیشن جج کی عدالت میں اپیل دائر کی، جس پر سزا کا حکم معطل کر دیا گیا۔


