43

رکشوں میں چھالیہ سپلائی کرنے والا چار رکنی گینگ گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ویسٹ، تھانہ پاکستان بازار پولیس نے رکشوں میں چھالیہ سپلائی کرنے والا چار رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ویسٹ

ملزمان جھگی ہوٹل گلشن ضیاء اور اطراف کے علاقوں میں رکشوں میں چھالیہ سپلائی کرتے ہیں۔ طارق الٰہی مستوئی

پولیس نے خفیہ اطلاعات پر مختلف کاروائیوں کے دوران 04 رکشوں سمیت 04 ملزمان کو گرفتار کیا۔ ایس ایس پی ویسٹ

گرفتار ملزمان کے رکشوں سے 97 بورے چھالیہ (970 کلو سے زائد) اور فروختگی کی رقم برآمد ہوئی۔ طارق الٰہی مستوئی

سپلائی میں استعمال ہونے والے 04 رکشوں کو قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے جن کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔

گرفتار ملزمان اور زیراستعمال رکشوں کو ضابطے کے تحت قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے، مزید کاروائی کے کسٹم حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

گرفتار ملزمان میں حکمت اللہ ولد عبد الجبار، اسد ولد حاجی، محمد نعیم ولد ہارون اور ریحام ولد محمد اسماعیل شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں